لاہور ( ڈیلی آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں -وزیرا علیٰ نے سی ایم ایچ میں زیر علاج رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی -وزیر اعلیٰ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس خود گئیں اورخیریت دریافت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کے بلند حوصلوں اور فرض شناسی کو سراہا -زیر علاج زخمی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کو احتجاج کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کے بارے میں بتایا -زخمی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے پولیس پر نزدیک سے نشانہ لیکر فائرنگ کی۔ مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں بعض کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔ مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے ایک اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا-زخمی اہلکاروں نے عزم کا اظہار کیاکہ آپ کا دست شفقت رہا تو جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کی بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو نہیں چھوڑیں گے۔شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا-
0