0

پاکستان میں نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی بندش


پاکستان میں نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی بندش جاری ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل منقطع ہوئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ بندش کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہر بجلی سے محروم ہیں۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی بندش پر 12 گھنٹے میں قابو پالیا جائے گا۔پاکستان میں ناقص انفراسٹرکچر اور دیکھ بھال کے معیار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ب و بیشتر بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پاکستان میں اس سے قبل 13 اکتوبر 2022 کو بجلی کی ترسیل کے نظام میں خرابی کے باعث پاکستان کے جنوب میں کئی شہروں میں بجلی کی ترسیل منقطع رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں