0

میں ماں بننے والی ہوں” ناومی اوساکا


چار بار گرانڈ سلام جیتنے والی جاپانی ٹینس اسٹار ناومی اوساکا نےکہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیئن اوپن کھِلنے سے معذوری ظاہر کرنے والی 25 سالہ ٹینس اسٹار نے اب حاملہ ہونےکی خبر دی ہے ۔ اوسا کا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ کورٹ میں واپسی کےلیے بے چین ہیں،اس سال زندگی میں بعض تبدیلیاں آ رہی ہیں البتہ میں اپنے مستقبل کے بارے میں کافی پرہیجان ہوں، مجھے یہ خیال تڑپا رہا ہے کہ وہ دن کب آئے گا جب میرا بچہ میرے مقابلے دیکھتے ہوئے اپنے دوستوں سے کہے گا دیکھو یہ میری والدہ ہیں۔ناومی اوساکا نے بتایا کہ وہ اگلے سال آسٹریلیئن اوپن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں