0

سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات خالدمحمود مرزا سے پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ (PPAF) کے وفد نے حامد رضا آفریدی کی قیادت میں ملاقات کی۔

مظفرآباد (بی بی سی)سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات خالدمحمود مرزا سے پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ (PPAF) کے وفد نے حامد رضا آفریدی کی قیادت میں ملاقات کی۔ PPAFوفد نے آزادکشمیر میں مختلف سیکٹرز میں اپنے پروگرامز دوبارہ شروع کرنے کے حوالہ سے گفتگو کی۔وفد نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے جملہ آفیسران کو اپنے آمدہ پروگرام کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی۔ وفد نے مزید بتایا کہ وہ رینو ایبل انرجی، ٹورازم، زراعت اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر کے مختلف محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات نے PPAFکے کردار کو سراہا اور وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اے ایف نے پہلے بھی آزادکشمیر میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان کے دورس نتائج برآمد ہو ں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں