بھمبر(بی بی سی)وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی حسنین رفیق جسیال کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کشمیر پریس کلب کےاعزازمیں گذشتہب روز ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، نومنتخب صدر کشمیر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع جنرل سیکرٹری سجاد مرزا نائب صدر سعد چوہدری سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران کشمیر پریس کلب اور ممبران میونسپل کمیٹی نے شرکت خصوصی شرکت کی
صدر کشمیر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع جنرل سیکرٹری سجاد مرزا اور سابق صدور کشمیر پریس کلب چوہدری افتخار ساجد عظیمی اور راجہ نعیم نجمی نے میزبان تقریب کا شکریہ ادا کیا،چوہدری عزرم اقبال نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغازکیا۔ ارسلان مرزا نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔اس موقع پر میزبان تقریب حسنین رفیق نے تمام نومنتخب عہدیداران و اراکین پریس کلب کا ظہرانہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ،اس توقع کا اظہار کیا کہ اراکین کشمیر پریس کلب عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ٹیکس کے ایک ایک روپے کی حفاظت بلدیاتی نمائندگان کی ذمہ داری ہے۔اور ہم اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بھرپور کوشش کریں عوام کے ٹیکسز کا پیسہ عوام کی ترقیاتی کاموں پر ہی خرچ ہو گا،سابق صدر چوہدری جمیل احمد کی دعا سے تقریب اختتام پذیرہوئی۔ تقریب میں ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ۔کونسلربلدیہ بھمبر چوہدری محمد اشرف۔یوتھ کونسلر ثاقب بشیر بٹ سابق صدر پریس کلب ملک شوکت حسین یاسین تبسم ہارون الرشید خرم پاشا شیراز پرویز مشتاق سعد چوہدری ، آفتاب مرزا ، ندیم اختر مرزا ، طارق شاکر ، ایم عثمان ، عامر اسحاق ، عابد زبیر ، عمران خالد ، حافظ محمود ، قیصر تائب ، احسن رسول ، ثاقب یونس ، سمیت دیگرنے شرکت کی
0