میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین کھوکھر نے کہاکہ جمہوری معاشرے اور ریاست میں صحافت بنیادی ستون کی اہمیت رکھتا ہے۔ اظہار رائے اور صحافت کی آزادی کا تحفظ اور اس کا تسلسل وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی اولین ترجیح ہے۔ اس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور افرادمل کرکام کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے میڈ یا کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر کی تاریخ میں 200ملین سے زائد کے فنڈز اشتہارات کے لیے مختص کیے ہیں جو کہ صرف و صرف میڈیا کو ہی دیے جا رہے ہیں۔ پریس فاؤنڈیشن صحافیوں کی فلاح و بہود کا ادارہ ہے جومستقل بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔یہ جتنا فعال ہو گا صحافیوں کو اس سے اتنا ہی فائدہ ہو گا۔ حکومت کی خواہش ہے صحافتی اداروں اور تنظیموں میں جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ قائم رہے تاکہ آ زادجموں وکشمیر میں جمہوریت اور اس سے متعلقہ ادارے مضبوط تر ہوں۔
وہ یہاں ڈویژنل آفس تعلقات عامہ میں صحافیوں سے کا بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،صحافیوں کے نمائندگان حافظ محمد مقصود،الطاف حمید راؤ،محمد رمضان چغتائی،رانا شبیر راجوری،محمد امین بٹ،راجہ حبیب اللہ خان،شجاع جرال،سجاد جرال،ظفر مغل،راجہ سہراب خان،سجاد خانپوری،زاہد بشیر،ظہور الرشید،شاہد صادق،عدنان جبار مغل،ممتاز علی خاکسار،تاجدار سبحانی،عامر سیلم اعوان،فیصل گلزاربھی موجود تھے۔
ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین کھوکھر نے کہا کہ صحافتی اداروں اور تنظیموں میں جمہوری عمل کی بھرپور تائید کرتے ہیں حکومت اس کے لیئے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ پریس فاؤنڈیشن اورپریس کلب ہا میں رکنیت سازی اور انتخابات کا عمل رائج الوقت قانون اور ان کے اپنے آئین کے مطابق بروقت ہونے چاہیں۔ یہ سب جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور صحافتی اداروں کا اندرونی معاملہ ہے جس کی انجام دہی کے لیئے وہ با اختیار ہیں۔ صحافیوں کو اپنے جمہوری عمل کے لیے جو سہولت اور مدد درکار ہوگی حکومت فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پریس فاؤنڈیشن صحافیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے اس کے امور کی انجام دہی کے لیے کے باقاعدہ جمہوری عمل سے منتخب کردہ اراکین ہیں۔ یہ جس قدر فعال ہو گا صحافیوں کو اتنی ہی سہولت ملے گی۔
ناظم تعلقات عامہ نے کہا کہ اخبار ی صنعت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے موجودہ حکومت نے اشتہارات کی مد میں 200 ملین سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اشتہارات کی منصفانہ بنیادوں پرتقسیم کی جا رہی ہے۔ تمام اخبارات کو اشتہارات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہارات کی اجرائیگی کے لیئے قومی ریاستی اورمقامی سطح کے تمام اخبارات کو مد نظر رکھاجا رہا ہے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ آ زاد صحافت ترقی کرے حکومت کو عوامی مسائل سے آگاہ کرے اور یہ ریاست کی خوشحالی، ترقی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے مثبت تجاویز دیں۔
0