0

آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا چوتھا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

مظفرآباد(بی بی سی)آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا چوتھا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز، پلاننگ کمیشن،محکمہ مالیات اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ بحالیات کے زیر انتظام مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے لیے شہری سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ لاگتی 24کروڑ روپے،اٹک، چکوال اور واہ کینٹ پاکستان میں واقع کشمیری کالونی کے ساتھ حد بندی دیوار کی تعمیر اور 12عدد مہاجر کالونیوں میں بقیہ کام کی تکمیل کا نظرثانی منصوبہ لاگتی 13کروڑ 78لاکھ روپے،محکمہ شاہرات کے زیر اہتمام ساؤتھ زون کے 06اور نارتھ زون کے 04عدد جاریہ منصوبہ جات کی مدت تکمیل میں توسیع، نیوکشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع مظفرآباد میں 20کلومیٹر رابطہ سڑکات کی تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 56کروڑ 13لاکھ روپے، تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت بھمبر شہر کے انتخابی حلقہ LA-07میں 36.9کلومیٹر سڑکات کی تعمیر کے 70کروڑ روپے کے02عدد منصوبہ جات کے علاوہ تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت ضلع پونچھ کے انتخابی حلقہ LA-19میں 29.83کلومیٹر سڑکات کے 50کروڑ روپے مالیت کے 02منصوبہ جات، محکمہ ابریشم کے تحت کسانوں کی تربیت کے لیے جاریہ منصوبہ کی مدت میں توسیع، محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے زیر انتظام سروے اور جیو ٹیکنیکل تحقیق کے جاریہ منصوبہ کی مدت میں توسیع کے علاوہ کشمیر ہاؤس اسلام آباد کے نئے تعمیر شدہ بلاک میں ٹرانسفارمر ز کی تنصیب وغیرہ کا نظرثانی منصوبہ لاگتی 29کروڑ 85لاکھ روپے اور محکمہ سیاحت کے زیر انتظام سیاحتی مقامات کی خوبصورتی و تشہیر کا نظرثانی منصوبہ لاگتی 27کروڑ 38لاکھ روپے زیر غور لائے گے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں