میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ اہلیان میرپور نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ پراجیکٹ کے لیے دوبار اپنے ہنستے بستے گھروں کو پانی کی نظر کرکے اپنا سب کچھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر قربان کیا۔ متاثرین منگلا ڈیم کے متعدد اہم ایشو جن میں رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل،متاثرین منگلا ڈیم کے آضافی کنبہ جات کی آبادکاری، متاثرین کے معاوضہ جات کی ادائیگی،متاثرین کے لیے بنائے جانے والے نیوسٹی ٹاؤنز میں بقیہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل جیسے ایشو واپڈا کے ذمہ ہیں جس کے حل کے لیے حکومتی سطع پر کوششیں کی جارہی ہیں۔امور منگلا ڈیم اور ایم ڈی ایچ اے کے جملہ معاملات و مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو سنٹر بنائیں گے تاکہ متاثرین کے مسائل فوری اور ترجیح بنیادوں پر حل ہوسکیں۔ایم ڈی ایچ اے اپنے رقبہ جات کو ناجائز قابضین سے واگزار کروائے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنر چوہدری شوکت علی نے وزیر حکومت کو منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل و معاملات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ڈائریکٹر اسٹیٹ چوہدری طارق محمود،ایس ای برقیات نذیر مغل،کلکٹر امورمنگلا ڈیم راجہ طارق محمود،ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے انجینئر انعام الحق،اکونٹس آفیسر چوہدری عبدالکریم،ڈپٹی ڈائریکٹر حسام ساجد،ایکسین چوہدری ثاقب علی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔
وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہاکہ منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے وقت اہلیان میرپور نے دوسری مرتبہ ہجرت کی اورکسی ایک شخص کی انگلی تک نہیں ٹوٹی یہ اہلیان میرپور کی پاکستان سے محبت کا واضح اظہار ہے۔انھوں نے کہاکہ واپڈا کے متعلق بہت سارے معاملات زیر التواء ہیں جن کے حل کے لیے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کے حوالے سے بہت کام ہوگیا ہے یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔متاثرین منگلا ڈیم کے آضافی کنبہ جات کی آبادکاری ضرور کریں گے اور جتنا بھی ہوسکا متاثرین منگلا ڈیم کو ریلیف فراہم دیں گے۔متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی ترقی کے لیے جو قربانی دی ہے ان کا کوئی صلہ نہیں دے سکتا۔اپنا گھر بار چھوڑنا بڑا مشکل کام ہے لیکن اہلیان میرپور نے پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اس حوالے سے متاثرین کے تمام مسائل حل ہوں۔
0