بھمبر(بی بی سی)ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمود جرال نےایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کے ہمراہ تھانہ سٹی کی زیرتعمیرعمارت کا معائنہ کیا،کام کی رفتارو معیار کا جائزہ لیا،ایکسئین مظہرحیسن نے ایس ڈی او فاروق زبیر،ایس ایچ او طارق سلہریا،ڈی آئی او عدنان مختارو دیگر کےہمراہ بریفنگ دی،دو منزلہ عمارت کومتعین وقت کے اندرمکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق تمام منصوبہ جات میں شفافیت اور بروقت مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جس پرعمل درآمد ضروری ہے۔ایس ایس پی اور انکی ٹیم کو سراہتے ہیں عمارت مکمل ہونے سے سائلین کو فائدہ ہو گا۔
0