0

آزادکشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور قوم میں کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے عکاس ہوتے ہیں۔

میرپور(بی بی سی)آزادکشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور قوم میں کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے عکاس ہوتے ہیں۔کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ قائم ہوتا ہے اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے تحمل،برداشت اور مقابلہ کا جذبہ بھی پیداہوتاہے۔۔جن معاشروں میں کھیلوں کا فروغ ہوتاہے وہاں صحت مند ماحول کے باعث بیماروں میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔غازی الہی بخش کالج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو کامیاب انٹرکالجیٹ سپورٹس سالانہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس توقع کا اظہار کرتا ہوں کہ آئندہ بھی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اساتذہ اور طالبات اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان نے تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام غازی الہی بخش گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج برائے خواتین میں انٹر کالجیٹ سپورٹس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔اختتامی تقریب سے مشیر حکومت محترمہ صبیحہ صدیق،چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر نذر حسین،پرنسپل غازی الہی بخش کالج محترمہ نورین بٹ،سابق پرنسپل میڈم جمیلہ چوہدری،ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ جاوید ملک کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرچیئرمین زکواۃ کونسل چوہدری محمد صدیق،چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد،سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاویدا قبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز حفیظ رشید،ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت تعلیم کالجز ڈاکٹر شہزاد اعظم،سابق چیئر پرسن تعلیمی بورڈ محترمہ سفیہ اکرم،سابق چیئرپرسن تعلیمی بورڈ محترمہ انجمن افشاں نقوی،سابق پرنسپل راشدہ عزیز کے علاوہ اساتذہ اور طلبا و طا لبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان نے ٹورنامنٹ میں ونر اور رنر اپ ٹیمز کے کپتانوں کو ٹرافیاں اور میڈل دیے۔ آزاد کشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے لیے صحت مند معاشرہ کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیں۔میرپور میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوان نسل میں بڑا ٹیلنٹ ہے اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں