0

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

نیلم(بی بی سی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عارف محمود نے چئیرمین بلدیہ سید تجمل حسین شاہ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی آٹھمقام کے احاطے میں صفائی کر کے صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل، چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس، ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر غلام محمد و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پرمیونسپل کمیٹی آٹھمقام دفتر سے کچہری روڈ تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت آگاہی واک میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مرزا نصیر، لوکل کونسلرز، ضلعی آفیسران، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عارف محمود نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق ضلع نیلم کو صاف ستھرا بنائیں گے۔ پہلے مرحلے میں بلدیہ کے زیر اہتمام آٹھمقام بلدیہ حدود کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے صفائی مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی آٹھمقام کی حدود میں صفائی کیلئے تین زون قائم کر دئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں میونسپل کمیٹی آفس، آٹھمقام بازار اور لاری اڈیکی صفائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس، یونیورسٹی کیمپس ایریا کی صفائی کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں شاہکوٹ آفیسر کالونی، اے جی آفس اور بازار کی صفائی کی جائے گی۔ چوتھے مرحلے میں لالہ گاؤں جبکہ پانچویں مرحلے میں ستھریاں گاؤں کی صفائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں