0

مظفرآباد میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اور صنف نازک کے تحفظ سے متعلق حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔

مظفرآباد (بی بی سی) محکمہ ترقی نسواں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرنے عالمی 16days of Activism for no violence against women کمپین کے تناظر میں سوشل ویلفیراینڈ ویمین ڈویلمپنٹ کمپلیکس مظفرآباد میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اور صنف نازک کے تحفظ سے متعلق حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔ آگاہی واک میں ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر قدسیہ بتول،فوکل پرسن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ڈاکٹر بشراء شمس، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں نصرت شاہین، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں / انچارج شیلٹر ہوم رخسانہ عزیز، پرنسپل گرلز ووکیشنل سینٹر مظفرآباد ثناء گیلانی سمیت اسلامک ریلیف کینیڈا کے نمائندوں،طلباو طالبات، سول سوسائٹی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ آگاہی واک میں شامل خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر خواتین پر معاشرتی تشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔ آگاہی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر قدسیہ بتول نے کہا کہ تشدد سے پاک معاشرہ ہی ایک عورت کو باوقار اور بااختیار بنا سکتا ہے جو گھر اور معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کرسکتی ہے۔ ہمارا عزم ضنف نازک پر تشدد سے پاک معاشرکا قیام ہے۔ انہوں نے اسلامک ریلیف کینیڈا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی آگاہی واک میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام خواتین کے حقوق پر زور دیتا ہے۔ ہمیں بہترین زندگی گزارنے کے لیے قرآن میں موجود خواتین سے متعلقہ احکام کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے میں خواتین پر تشدد اور حق تلفی جیسے تمام مسائل کا خاتمہ شعور کی بدولت ہی ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر دن عورت سے متعلق آگاہی کا دن ہے۔ محکمہ ترقی نسواں، خواتین کی سوشل ایمپاورمنٹ اور معاشی مضبوطی کے لیے اپنے وسائل میں بھرپور انداز میں کام کررہاہے، معاشی و معاشرتی سطح پر مضبوط عورت ہی مضبوط معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تشدد سے تحفظ اور معاشرتی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے محکمہ ترقی نسواں ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔ اس سلسلہ میں خواتین کو آگاہی کے ساتھ ساتھ سینسٹائزڈ ہونی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو معاشرے میں مضبوظ اکائی بنانے کے لیے معاشی طور پر مضبوط ہوں۔ ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں نے کہا کہ 16 دنوں پر مشمتل عالمی ایام میں اس سال بچوں اور خواتین کے تحفظ سے متعلق آگاہی کے لیے آزادکشمیر میں محکمہ ترقی نسواں کے ضلعی سینٹر ز میں مختلف نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں نجی اور بین الاقوامی آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر عملی اقدامات اٹھارہا ہے تاں کہ بچوں و خواتین پر تشدد کو روکا جاسکے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر ڈاکٹر بشراء شمس نے کہا کہ خواتین اپنے پوٹینشل کو سمجھیں اور وقت کے بدلتے دھاروں کے ساتھ خود کو بھی بدلیں، ایک بہادر عورت ہی بہترین معاشرے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ خواتین پر تشدد نفسیاتی مسائل کی وجہ ہے، خواتین خود کو معاشی طور پر مضبوط کریں، آگے بڑھیں اور مضبوط و انصاف پسند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نصرت شاہین نے کہا کہ ہمیں خواتین پر تشدد اور ناروا سلوک کے واقعات کو روکنا ہوگا، معاشی ناہمواریوں کی وجہ سے خواتین کو مسائل کو سامنہ ہے، پر وقار زندگی گزارنے کے لیے خواتین جدید ہنرز سے بہرہ مند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کے زیراہتمام خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت آزادکشمیر نے 45 ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں خواتین کو ہنر مند بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کو روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تشدد سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی بنیاد ہے۔ بعد ازاں واک ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر قدسیہ بتول نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں نصرت شاہین اور ڈپٹی دائریکٹر محکمہ ترقی نسواں / انچارج شیلٹر ہوم رخسانہ عزیز کے ہمراہ شہید بینظیر بھٹو وویمن ڈویلپمنٹ سینٹر مظفرآباد میں قائم شیلٹر ہوم کا دورہ کیا، شیلٹر ہوم کے زیر کفالت خواتین کے مسائل سنے اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں شیلٹر ہوم کی خواتین کو ہر طرح کی قانونی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کے لئے سرگرداں ہے۔ محکمہ ترقی نسواں خواتین کے تحفظ کے لئے ضلعی سطح پر سات شیلٹر ہوم قائم کر چکا ہے اور تین مزید شیلٹر ہوم جلد قائم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے 16 ایام پر مشتمل 25 نومبر تا 10 دسمبر،ہر سال اور خواتین کے حقوق کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اگاہی واکس اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتاہے۔ جس میں بچوں اور خواتین کے تحفظ، تشدد سے پاک معاشرے اور خواتین کے معاشی اور معاشرتی حقوق کو اجاگر کیا جاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں