0

غلام صادق بھٹو کے سپاہی تھے اور آخری دم تک بھٹو کے سپاہی رہے۔

ہجیرہ(بی بی سی)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وسینئرپارلیمنٹیرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ غلام صادق بھٹو کے سپاہی تھے اور آخری دم تک بھٹو کے سپاہی رہے۔سفید پوشی کی زندگی گزاری لیکن اپنے حلقے کے عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی سے اور بھٹو خاندان سے اپنی وابستگی پر آنچ نہیں آنے دی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے غلام صادق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق صدر ریاست سردار یعقوب خان وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور سردار عابد حسین عابد امیدوار اسمبلی بشیر پہلوان اور بشیر انقلابی اور میزبان سعود صادق ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسمبلی سردار غلام صادق مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا کہ غازیوں اور شھداء کی سرزمین کو میرا سلام،انسان دنیا سے چلا جاتاہے لیکن کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔سردار غلام صادق مرحوم بھی ایک ایسا ہی کردار تھے۔جنہوں نے اپنی زندگی میں ہر شعبہ پر انمٹ نقوش چھوڑے۔انہوں نے سفید پوشی میں زندگی گزاری لیکن اپنے حلقے کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی سے اور بھٹو خاندان سے اپنی وابستگی پر آنچ نہیں آنے دی۔غلام صادق مرحوم ریاست کے تیسرے بڑے عہدے اسپیکر قانون ساز اسمبلی رہے اور بطور اسپیکر شاندار روایات چھوڑیں۔جو آج آنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔غلام صادق بھٹو کا سپاہی تھا اور آخر دم تک رہا۔ہم ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ غلام صادق مرحوم نے بہترین پارلیمانی روایات چھوڑیں وہ خطے کی پہچان تھے۔اصول پرست تھے ان کے فرزند سعود صادق ان کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آج کہ دور میں نہ تو سردار غلام صادق مرحوم جیسے لیڈر ملتے ہیں نہ کارکن اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی ہمت و استقامت دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں