میرپور(بی بی سی)وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کے دست راست، دیرینہ ساتھی، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ظہور احمد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں دربار عالیہ کھڑی شریف کے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین،وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق،وزیر ہاؤسنگ فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان،فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد سمیت انتظامیہ، سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
0