0

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے اختیارات اور اقتدار رب کے دیں ہے

حویلی کہوٹہ (بی بی سی)وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے اختیارات اور اقتدار رب کے دیں ہے، برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کو ماڈل ضلع بنانے جا رہے ہیں پچھلے دو سال میں ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے لائے ہیں آنے والے دونوں میں حویلی میں بلا تفریق تعمیر وترقی کے دور کو آگے بڑھیں گے ،تعلیم اور صحت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے دونوں شعبوں میں مزید توجہ کی ضرورت ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں نہیں ہونے دیں گے وہ ان خیالات کا اظہار راجہ ممتاز حسین راٹھور میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے ان کا مزید کہنا تھا،آزاد کشمیر حکومت جہاں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے، وہیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کے صحت مند سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات اُٹھا رہی ہے،آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت مزید اقدامات اُٹھائے گی اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال کو کم کریں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں آج ہمارے معاشرے میں نوجوان ڈپریشن اور افراتفری کا شکار ہیں جس کی ایک بنیادی وجہ موبائل فون کا زیادہ استعمال اور کھیلوں کے میدان سے دوری ہے۔صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوان برادری ازم تعصب سے باہر آ کر کھیلوں کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں جس سے ایک مثبت معاشرہ پروان چڑھاتا ہے تقریب کے اختتام پر پر وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ونر ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور رنراپ کو میڈل پہنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں