پلندری(بی بی سی)نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سکولز سدھنوتی وحید عالم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔ سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار ارشد حسین نے عہدے کا چارج وحید عالم کے حوالے کیا۔ چارج لین دین کے موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مردانہ سردار محمد فیصل خان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سردار افتخار حسین، سئنیر کلرک دفتر سردار اصغر و ضمیر حسین بھی موجود تھے۔وحید عالم انتہائی باصلاحیت، ذہین اور قابل آفیسر ہیں حال ہی میں موصوف پی ایس سی کے تحت ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات ہوئے اور اب باقاعدہ سے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سدہنوتی کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دئیے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آفیسر موصوف نے جس طرح اپنی قابلیت کی بنیاد پر تعینات ہوئے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن سر انجام دیتے ہوئے ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے تعیناتی کے بعد جناب وحید عالم نے دفتری عملہ سے میٹنگ کرکے تدریسی عمل کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی اور عملہ کو دیانت داری اور خلوص نیت سے قواعد و ضوابط کے عین مطابق اور بلا تفریق کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
0