0

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

میرپور (بی بی سی) ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 15اور 16جنوری 2024کو ضلع میرپور میں پانچ سال سے چودہ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کو ختم کروانے کے لیے گولیاں کھلانے کے حوالے سے جملہ انتظام و انصرام کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے استاتذہ کی ٹرینگ پربھی تفصیلی غوروحوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ شرکا ء سے کہاکہ وہ اس قومی فریضہ کو پا یا تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹر مائدہ کوثر،ضلع مفتی عبدالغفار سلفی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخ اویس چوہدری،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں صبا اویس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ فوکل پرسن ڈاکٹر فاطمہ یعقوب،ڈاکٹر مرزا بوستان رضوان،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرLHW ڈاکٹر فاریہ جاوید،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈپٹی ڈی ای او اورنگزیب،ڈاکٹر توقیر،فوکل پرسن پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن افتخار احمد،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ نوید احمد مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر AJK Deworming initative یاسین چوہدری نے DMC کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ MDA مہم کے دوران ضلع میرپور میں کل 812 سکولز میں 60815 بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا کھلائی جائے گی جس کے لئے محکمہ صحت عامہ،تعلیم،دینی مدارس اور پرائیویٹ سکولز اور دیگر اداروں سے تعاون لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں