0

ممتاز اوور سیز رہنما،سابق کونسلر بریڈفورڈ چوہدری الطاف حسین کا دورہ میونسپل کارپوریشن میرپور،میئر چوہدری عثمان خالد،ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے کونسلرز کے ہمراہ خیرمقدم کیا

میرپور (بی بی سی)ممتاز اوور سیز رہنما،سابق کونسلر بریڈفورڈ چوہدری الطاف حسین کا دورہ میونسپل کارپوریشن میرپور،میئر چوہدری عثمان خالد،ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے کونسلرز کے ہمراہ خیرمقدم کیا اور شیلڈ بھی پیش کی،سابق کونسلر بریڈفورڈ چوہدری الطاف حسین پوٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن آمد پر مئیر چوہدری عثمان خالد وڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے جو عزت افزائی کی ہے اس پر وہ انکے مشکور ہیں میرپور اوور سیز کشمیریوں کاشہر ہے اور وہ اپنے شہر کی تعمیر وترقی اور اسے جدیدسہولیات کا حامل ایک ترقی یافتہ شہر دیکھنا چاہتے ہیں اور سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے میئر کارپوریشن چوہدری عثمان خالد نے کہا کہ اوور سیز کشمیری ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں جو پاکستان کی معیشت کے استحکام اور مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اور مسلہ کشمیر کو پوری دنیا میں مسلہ کشمیر کو بہتر انداز اجاگر کرنے میں شب وروز کوشاں ہیں انہوں نے چوہدری الطاف حسین پوٹھی کے فرزند اورمیرپور کے سپوت برطانوی ممبر پارلیمنٹ عمران حسین چوہدری جنہوں نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر پوری جرات سے اجاگر کیا اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر جرات مندانہ اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے شیڈو منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے اس پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے نے بھی اوورسیز کشمیریوں کے کردار کو سراہا اور ممبر پارلیمنٹ عمران حسین چوہدری اور چوہدری الطاف حسین پوٹھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری حکومت چویدری خورشید احمد، کونسلرز چوہدری امجد پاشا، چوہدری محمد محمود،چوہدری قربان خالق،وسیم مجید، وقارخالق،چوہدری محمد مالک چیف آفیسر چوہدری مغیث ریاض،سٹیٹ آفیسر چوہدری محمد فیاض،ایکسئن شاہزیب کرامت، ٹیکس آفیسر چوہدری بشارت، آفیسر تعلقات عامہ ندیم نجیب اور جموں وکشمیر انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئر مین رانا محمد شبیرراجوروی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں