0

ریسکیو 1122کی جملہ اضلاع آزاد کشمیر میں آسامیوں کی تخلیق کرتے ہوئے کمی پوری کی جائے تاکہ ریسکیو پورے آزاد کشمیر میں بہتر فرائض انجام دے سکے۔

مظفرآباد(بی بی سی)آزاد کشمیر کے وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ وشہری دفاع چوہدری عامر یٰسین نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122کی جملہ اضلاع آزاد کشمیر میں آسامیوں کی تخلیق کرتے ہوئے کمی پوری کی جائے تاکہ ریسکیو پورے آزاد کشمیر میں بہتر فرائض انجام دے سکے۔دنیا میں تیزی سے ماحولیاتی تبدیلیاں رونماء ہو رہی ہیں۔2005میں ہولناک زلزلہ آیا جس سے ہزاروں قیمتی جانوں واملاک کا نقصان ہوا۔محکمہ کے پاس سہولیات موجود ہوتیں تو اس قدرتی آفت سے بہت سے قیمتی جانوں واملاک کو بچایا جا سکتا تھا۔ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وشہری دفاع کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔جس طرح دنیا میں گلیشیئر پگل رہے ہیں اور آفات سماوی پر کسی کا بس بھی نہیں ہمیں اس کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کی طرف سے دی گئی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ شہری دفاع و ریسکیو کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس کابینہ میں کم عمر نوجوان وزیر ہوں یہ میرے والدین کی محنت اور دعاؤں کا ثمر ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ محکمہ آفیسران محکمہ کی بہتری کیلئے ساتھ مل کر موثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں جلد از جلد بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے۔آفیسران وہلکاران وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور جو آفیسر اچھا کام کریگا وہ ہمارے لیے قابل احترام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں