0

کیک اینڈ بیکس بیکری کے حوالے سے گردش ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو ہدایات دیں کہ وہ فوری موقع پر جا کر اچانک معائنہ کریں

میرپور(بی بی سی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے سوشل میڈیا پر کیک اینڈ بیکس بیکری کے حوالے سے گردش ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو ہدایات دیں کہ وہ فوری موقع پر جا کر اچانک معائنہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان اور تحصیلدار عمران یوسف نے کیک اینڈ بیکس بیکری نانگی کا اچانک معائنہ کیا اور فوری طور پر بیکری سیل کرکے انکوائری شروع کردی۔دوران انکوائری اصل حقائق سے آگاہی حاصل کی گئی کہ کیک اینڈ بیکس بیکری نانگی سے کیک پیک کرکے گاہک کو دیا تھا جس نے گھر جا کر کیک رکھا اور وہاں تین چار گھنٹے کیک پڑا رہنے پر کیک کے ڈبہ میں چوہیا کا بچہ داخل ہوا ہے جس کے بعد گاہک نے کیک واپس بیکری کو کیا اور اس بابت چوہیا کے بچے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گی جبکہ کیک اینڈ بیکس بیکری کی پڑتال کے دوران چوہوں کے حوالے سے کوئی نشانات نہیں پائے گے البتہ کیک اینڈ بیکس بیکری میں صفائی و ستھرائی کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے 30 ہزار روپے جرمانہ کیا اور ہدایت کی کہ صفائی و ستھرائی اور ہیلتھ ایس او پیز پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی رعایت دی جائے گی اگر آئندہ بیکری کی اشیاء میں کسی قسم کی لاپروائی برتی گئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں