0

چیئرمین تحریک حق خوداردادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین کی وفد کے ہمراہ چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجا نوید اختر گوگا کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات۔

میرپور (بی بی سی)چیئرمین تحریک حق خوداردادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین کی وفد کے ہمراہ چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجا نوید اختر گوگا کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات۔دونوں راہنماؤں کی فلسطین اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں
پر تشویش کا اظہار۔چیئرمین ضلع کونسل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ہزاروں مسلمان شہید کر دئیے گئے ہیں جبکہ معصوم بچوں اور خواتین بھی ہزاروں کی تعداد میں شہید ہو چکی ہیں مگر اقوام متحدہ سمیت پوری مسلم امہ خاموش تماش بین بنی ہوئی ہے۔کوئی بھی ملک جنگ بندی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔معصوم فلسطینی بے یار و مددگار مدد کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ویٹو پاور رکھنے والے ممالک میں سے بھی کوئی بھی فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہا۔ہم لوگ ایمان کے سب سے نچلے درجے پر بیٹھے محض ظلم کو دل میں ہی برا محسوس کر رہے ہیں۔چیئرمین راجہ نجابت کا کہنا تھا کہ میں کشمیر کی طرح برطانیہ و یورپ میں فلسطینیوں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھرپور آواز بنوں گا۔سابق مشیر راجہ نیاز احمد،ممبر ضلع کونسل چوہدری بنارس،شہریار اعظم ایڈووکیٹ،ممبر ضلع کونسل چوہدری توقیر نجیب ایڈووکیٹ اور راجہ ساجد سمیت دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں