حویلی کہوٹہ(بی بی سی)ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری ساجد اسلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حویلی سرفراز شاد کا پولیس نفری کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے ریٹس اور مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کے کرایے نامے چیک کیے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے کرایے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے کسی بھی تاجر یا ٹرانسپورٹر کو مصنوعی مہنگائی کی اجازات نہیں دیں گے ،پٹرول پمپز اور اشیاء خورد و نوش کے ریٹس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے کوالٹی کی چیکنگ،غلط پارکنگ مقررہ قیمتوں سے زائد ریٹس گوشت چکن اور اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے تاجروں کو جرمانے کیے جائیں گے تاجر حضرات سے مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش اور کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،زائد منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایے بھی چیک کر رہیں ہیں جاری شدہ کرایہ نامہ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0