اسلام آباد(بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والے قرارد جس میں کہا گیا ہے یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ حریت رہنماؤں بشمول یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور بھارتی جیلوں میں قید کرنے جہاں ان کی زندگی خطرہ میں ہے گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔مسلم سکالرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتاہے اور یہ سمجھتا ہے کہ بھارت ایک نام نہاد سیکولر ملک ہے جہاں اقلیتوں کی مذہبی آزادیاں سلب ہیں۔یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی اسلامی شناخت تبدیل کرنے کے لیے اہم مقامات کے ناموں کی تبدیلی پر شدید احتجاج کرتا ہے۔یہ اجلاس انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آئے روز محاصرے اور سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کا قتل عام بند کروائے۔یہ اجلاس نیلم ویلی میں بھارت کی جانب سے ساؤناڑ میں لائن آف کنٹرول پر پانچ کشمیریوں کی بے گناہ شہادت اور دہشت گرد ظاہر کر کے دنیا میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان کے دفتر خارجہ سے شہداء کی نعشیں واپس لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔دفتر خارجہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سختی سے اقدامات کرے۔یہ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔پانچ اگست 2019کے بعد انہوں نے نہ صرف ایک عید دارالحکومت مظفرآباد میں گزاری بلکہ اقوام متحدہ میں بحیثیت وزیر خارجہ کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی جو قابل تحسین ہے۔یہ اجلاس کو چیئرمین آصف علی زرداری اور سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے گہری دلچسپی اور فہم وفراست پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ وہ مستقبل میں اس عمل کو جاری رکھیں گے۔یہ اجلاس اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہیکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کے حوالہ سے اپنا وعدہ پورا کرے۔یہ اجلاس غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کی شہادتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ غزہ میں ہونے والی وحشیانہ بمباری کا عالمی برادری نوٹس لے اور غزہ میں صحافیوں کو آزادانہ رپوٹنگ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔یہ اجلاس عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کو غیر قانونی اقدام سے روکے۔یہ اجلاس سانحہ 9مئی کی مذمت کرتا ہے اور افواج پاکستان کو یقین دلاتا ہے کہ دفاع وطن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم ان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔یہ اجلاس میانیوالی بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے اور پاک فوج کے 14جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور دہشتگردوں کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔یہ اجلاس پاکستان میں بروقت صاف وشفاف الیکشن کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اس الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ دعوت دی جائے۔یہ اجلاس غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ وطن واپس بھیجے جانے والے افغان مہاجرین باالخصوص خواتین اور بچوں کو ہر ممکن عزت واحترام دیا جائے۔قرار داد مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر فشریز سردار جاوید ایوب نے پیش کی۔
0