0

چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 6 نومبر ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کا انتہائی سیاہ ترین دن ہے

اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 6 نومبر ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کا انتہائی سیاہ ترین دن ہے جب جموں کے اڑائی لاکھ نہتے مسلمانوں کو پاکستان لے جانے کے بہانے شہید کر دیا گیا یہ تاریخ کا بدترین قتل عام تھا جو بھارت کی سرپرستی میں ہندو اور سکھ بلوائیوں نے کیا یہ کسی بھی نسل کشی کی بدترین مثال تھی اور بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا ہوا ہے ہم شھداء جموں کو آج اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء جموں کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں نے یہ قربانیاں پاکستان کی محبت میں پاکستان ہجرت کرتے ہوئے دیں جب بوڑھے بچے خواتین اور نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جموں وکشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیے لیکن شھداء کے وارث زندہ ہیں اور بھارت سے آزادی کے لیے جد وجہد اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہےہیں بھارت سے آزادی اور پاکستان ہی ان کی منزل ہے انہوں نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جو تاریخ کا حصہ بن کر امر ہو گے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم بھرپور انداز میں شھداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرے اور عہد کرے کے شھداء جموں کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بھارت سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں