0

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ صداقت خان کی آفس چیمبر میں کروٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ انتظامیہ کے نمائندوں سے میٹنگ

پلندری (بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ صداقت خان کی آفس چیمبر میں کروٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ انتظامیہ کے نمائندوں سے میٹنگ ۔آزاد پتن پانہ پل پر لائٹنگ ،سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب ، پانہ قبرستان کے گرد حفاظتی دیوار اور ازاد پتن کہوٹہ روڈ پر سلائڈنگ ایریا کی فوری مرمتی کی ہدایات دی گئی جس پر پراجیکٹ انتظامیہ کے نمائندوں نے فوری کام کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سردار زاہد حسین ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد پرویز خان ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ناصر لطیف ڈیم انتظامیہ کے نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کروٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے مقامی لوگوں کی مشکلات اور عوامی جزبات سے نمایندوں کو آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ منصوبہ جات فوری مکمل کیے جائیں تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کروٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ نے سی آئی پی منصوبہ جات کی تعمیر کے لیے منظور کی گئی رقوم کی منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ جات تعطل کا شکار رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ پانہ کے مقام پر نیا تعمیر پل پر لائٹنگ اور سیکورٹی سسٹم کی تنصیب نہ ہونے کہ وجہ سے بھی امن و امان کو خطرہ لاحق ہے جسے فوری مکمل کیا جائے جبکہ آزاد پتن کہوٹہ روڈ بارشوں میں سلائڈنگ کی زد میں رہنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید سفری مشکلات ہیش آتی ہیں جس کی مرمتی فوری عمل میں لائی جائے ۔ پراجیکٹ انتظامیہ کے نمائندوں نے فوری کام شروع کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں