0

ضلع بھر میں انتظامی آفیسران کے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے اشیاء خورو نوش کی قیمتوں اور معیار کی جانچ پڑتال

سدھنوتی (بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی/چئیرمن پرائس کنٹرول کمیٹی راجہ صداقت خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں انتظامی آفیسران کے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے اشیاء خورو نوش کی قیمتوں اور معیار کی جانچ پڑتال ۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں عوامی خدمت کے لیے ضلع کے چاروں سب ڈویژن پلندری ،منگ،تراڑکھل اور بلوچ میں انتظامی آفیسران روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کرنے کے پابند ہیں ۔ اس سلسلہ میں آفیسران نے سبزی فروٹ گوشت سمیت اشیاء خورو نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے مختلف جگہوں پر کاروائیاں کر کے جرمانے بھی عائد کیے ہیں ۔اشیاء کا معیار اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے جاری شدہ کرایہ نامہ پر بھی عملدرآمد کے لیے خصوصی اقدامات ۔ہوٹلوں ریسٹ ہاؤسز کی بھی چیکنگ۔ آفیسران نے دوکانداروں کو طے شدہ قیمتوں پر اشیاء خورو نوش فروخت کی بھی ہدایت دی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ مختلف سوشل میڈیا صارفین نے انتظامی آفیسران کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد جاری رہے گا ۔ انتظامی آفیسران نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شکایات کی صورت میں متعلقہ دفتر سے فوری رجوع کریں اور مکمل تفصیل سے خلاف ورزی کرنے والے کی شکایت درج کروائیں جس پر فوری تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں