سماہنی (بی بی سی)27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں کشمیر میں ہندوستان کے جابرانہ ظالمانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر یہاں ایل او سی سماہنی سیکٹر میں بھی ہندوستان مخالف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احاطہ کچہری سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی و مظاہرہ کی قیادت تحصیلدار سماہنی محمد عثمان، امیر جماعت اسلامی حلقہ سماہنی چوہدری محمد کریم، سابق امیدواراسمبلی ادریس چوہدری، صدر انجمن تاجران نصیر اختر ، سینئر قانون دان راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ، چیرمین یونین کونسل منانہ سرسالہ عبدالرحمان، ابرار کشمیری،علی فخر الدین ،میجر ریٹائرڈ چودھری طارق محمود نے کی ریلی میں وکلاء ،مختلف ساسی سماجی شخصیات، طلباء، تاجران صحافیوں،شہریوں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی شرکاء ریلی نے سیاہ پرچم بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے سماہنی کی فضا ہم کیا چاہتے آزادی ، یہ حق ہمارا آزادی ،بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ریلی سماہنی چوک پہنچ کر اجتماع میں تبدیل ہو گئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ص پیش کرکے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر قانون دان راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ نے ادا کیے شرکاء ریلی سے مقررین تحصیلدار محمد عثمان ،،چوہدری محمد کریم ، ادریس چوہدری، سید تصور حسین نقوی ایڈووکیٹ، چودھری عبدالرحمان، ڈاکٹر علی فخر الدین، ،فیضان خان کشمیری، میجر ریٹائرڈ چودھری طارق محمود، ریٹائرڈ صوبیدار صابر حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بھارتی افواج نے 27 اکتوبر کو یلغار کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ جما لیا جس کے خلاف کشمیریوں نے اعلان بغاوت بلند کیا جو آج دن تک جاری و ساری ہے بھارتی فورسز ناجائز قبضہ کو طوالت دینے کیلئے کشمیر میں ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ہندوستان سے آزادی کیلئے 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانیاں پیش کر چکے ہیں،کشمیری قوم کسی صورت غلامی کو قبول نہیں کرتے عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پامالی کی جارہی ہے ہندوستانی فورسز گذشتہ 75 سالوں سے کشمیر میں خون ریزی برپا کیے ہوئے ہے عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے 24 اکتوبر کو قائم ہونے والی بیس کیمپ حکومت اور آزاد خطہ کے عوام صدائے احتجاج بلند کیے ہوئے ہے آزاد خطہ کے عوام منزل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں وہ دن دور نہیں جب ہندوستانی فوج کا انخلا ممکن ہوگا اور کشمیری آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی، مجاہدین کشمیر کی کامیابی ،شہداء کی بلندی درجات ،پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی گئی ریلی و مظاہرہ کے موقع پر پولیس ،محکمہ شہری دفاع اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک رہے
0