سماہنی (بی بی سی) وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین نے مختلف ہیلتھ یونٹس پر پٹرتال کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انھوں نے گذشتہ روز سماہنی ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا،تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا سٹاف کی حاضری کی چیکنگ کی انھوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے لئے تمام سٹاف بہترین فرائض سرانجام دے کسی بھی شکایت کی صورت میں کاروائی ہوگی،جملہ سٹاف کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے وہ ہمہ وقت موجود ہیں۔
0