0

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ اسٹیڈیم میں پونچھ الیون اور جموں الیون کے درمیان ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

میرپور (بی بی سی)یوم تاسیس کے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ اسٹیڈیم میں پونچھ الیون اور جموں الیون کے درمیان ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلا گیا۔جو پونچھ الیون نے جیت لیا۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانوں ناصر بٹ اور عدنان حنیف میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز،ایم ایس تحصیل ڈڈیال ڈاکٹر ندیم فضلداد، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سردار محمد یاسین،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ریاست جموں وکشمیر کا جوبڑا حصہ بھارت کے قبضہ میں ہے اسے آزاد کروا کر جشن آزادی منائیں گے انھوں نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کانذرانہ دے کر یہ خطہ آزاد کروایا تھا جہاں ہم ہر سال 24اکتوبر کو یوم تاسیس مناتے ہیں انھوں نے کہاکہ سپورٹس سرگرمیوں سے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے اور مقابلہ سمیت تحمل اور برداشت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔بہترین سپورٹس مین کبھی بھی ہار کو اپنے ذہن پر سوار نہیں ہونے دیتے بلکہ وہ آئندہ کے لیے بہتر حکمت عملی اختیار کرکے جیت کی طرف گامزن ہوتے ہیں یہی وہ جذبہ ہے جو سپورٹس مین کی کامیابی کا زینہ ہے۔انھوں نے ونر کپتان ناصر بٹ اور رنر کپتان عدنان حنیف کو مبارکباد دی اور محکمہ سپورٹس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں