0

چئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن محمد مظہر سعید شاہ نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کا تفصیلی دورہ کیا

کوٹلی(بی بی سی): چئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن محمد مظہر سعید شاہ نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کا تفصیلی دورہ کیا اور بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے، جیل میں قیدیوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پرجیل سپرنٹنڈنٹ سردار نصیرنے انہیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز،اسسٹنٹ کمشنر نعیم اختر چوہدری،ڈائریکٹر وزیراعظم عملدرآمد کمیشن مقصود علی طاہر،ڈی ایس پی سٹی سردار افتخار،کونسلرتوحید اکبر چوہدری سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے: چئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن محمد مظہر سعید شاہ نے جیل میں موجود قیدیوں کے لیے پکائے جانے والے کھانے کے معیارکو چیک کیا اور ضروری ہدایات دیں۔: چئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن محمد مظہر سعید شاہ نے قیدیوں سے جیل عملے کے سلوک کے بارے دریافت کیا۔: چئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن محمد مظہر سعید شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل ایک اصلاح خانہ بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں