0

وزیراعظم نے کہاکہ اقتدار اللہ کی امانت ہے،ریاست کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے

بھمبر (بی بی سی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ،وزرا ء حکومت فیصل ممتاز راٹھور میاں عبدالوحید، میراکبر ابراہیم، اظہر صادق،دیوان چغتائی،بازل نقوی،جاوید بڈھانوی، قاسم مجیدنےملاقات کی،دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے کہاکہ اقتدار اللہ کی امانت ہے،ریاست کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،ہم سب نے مل کر نہ صرف اپنے حلقوں بلکہ ریاست بھر میں تعمیری سوچ کے ساتھ اجتماعی مفاد کے لئے کام کرناہے،عوام الناس کی دن رات خدمت کریں،ٹیم ورک کی صورت میں کام سرانجام دینے سے زیادہ بہترنتائج حاصل ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم ہاوس آمد پرچوہدری انوارالحق وزیراعظم آزادکشمیرنے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں