0

حکومتی پالیسی کے تحت ضلع میرپور میں مقیم ایسے غیرملکی افراد جن کے ویزے ہا،دیگر قانونی دستاویز ات کی معیاد ختم ہوچکی ہے

میرپور (بی بی سی)ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال اور ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت ضلع میرپور میں مقیم ایسے غیرملکی افراد جن کے ویزے ہا،دیگر قانونی دستاویز ات کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور دیگر غیر رجسٹر ڈ افراد جن کے پاس نہ تو کوئی ویزہ ہے اور نہ ہی ان کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزات ہیں اور انہوں نے غیر قانونی رہائش رکھی ہوئی ہیں حکومت کی پالیسی کے تحت انہیں 31 اکتوبرسے پہلے پہلے رضاکارانہ طور پر اپنے خاندانوں سمیت اپنے اصلی وطن چلے جانا چاہیے۔حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مہلت کے گزرنے کے بعد ایسے تمام افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر قیام پذیر سمجھاجائے گا اور ان کی ضلع بدری کر دی جائے گی اس سلسلہ میں کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی طرف سے ضلعی عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع بھر کی انتظامیہ،پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائیگاشناخت اور قیام کی دستاویز نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔لہذا ایسے تمام افراد جنھوں نے غیر قانونی طریقہ سے ضلع میں رہائش رکھی ہوئی ہے وہ 31اکتوبر تک واپس اپنے آبائی ممالک میں چلے جائیں بصورت دیگر ان کی واپسی کے لیے تمام ضروی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں