سدھنوتی (بی بی سی)کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم کی ذاتی دلچسپی پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار آفتاب حسین کی ہدایت پر محکمہ صحت آزاد کشمیر کے زیر اھتمام اور مسلم ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میڈیکل سپیشلسٹ سرجیکل سپیشلسٹ ای این ٹی سپیشلسٹ چائیلڈ سپیشلسٹ اور گائینا کالوجسٹ مریضوں کا میڈیکل چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ اتوار کے روز بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوراہ میں منعقدہ میڈیکل کمیپ میں 3300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا مفت ادویات فراہم کی گئی ۔ کمشنر پونچھ سردار سہیل اعظم اور ڈائریکٹر جنرل صحت سردار آفتاب حسین نے خصوصی طور پر کمیپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی ڈاکٹر طارق اقبال کی نگرانی میں قائم کیمپ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال سدھنوتی ڈاکٹر سیاب کیانی اور ڈرگ انسپکٹر سدھنوتی بھی میڈیکل کمیپ کی دیکھ بھال کے لیے میں وہاں موجود رہے۔محکمہ صحت کا عملہ مریضوں کی سہولت کے لیے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مریضوں کی سہولت کے لیے خدمات سر انجام دیتا رہا۔ میڈیکل کمیپ میں کمشنر پونچھ سردار سہیل اعظم ،ڈائریکٹر جنرل صحت سردار افتاب،اتحاد فاؤنڈیشن ،کپٹن اختر فاؤنڈیشن پاچھیوٹ سمیت دیگر فلاحی کام کرنے والی تنظیموں نے ادوایات مہیا کیں۔ سماجی شخصیت سردار غلام جیلانی ،مسلم ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر سردار محمد مرتضیٰ اور سیکرٹری جنرل سردار افتخار احمد نے مہمانوں کی آمد پر ان کا استقبال کیا خوش آمدید کہا۔ کمشنر پونچھ نے اپنے والد محترم کے ساتھ فیتہ کاٹ کر میڈیکل کمیپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد پرویز خان ،ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس سدھنوتی سردار طارق محمود ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سدھنوتی ناصر لطیف ،پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول گوراہ محمد تاج ضیاء،
یونین کونسل گوراہ شمالی کے ڈسٹرکٹ کونسلر سردار محمد افسر خان، گوراہ جنوبی کے ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا ظہیر جواد،یونین کونسل کے چیئرمین راجہ ظفر اللّٰہ خان اور ملک حبیب سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ عوام علاقہ نے کمشنر پونچھ اور ڈائریکٹر جنرل صحت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقہ کے لوگوں کے لیے ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی۔
0