0

وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے سوموار کے روز کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد (بی بی سی )پی آئی ڈی کے مطابق وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے سوموار کے روز کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سینئر وزیرکرنل (ر) وقارا حمد نور،سابق صدر ووزیر اعظم سردار محمد یعقوب، وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، عبدالماجدخان، اکمل سرگالہ،ظفر اقبال ملک، نثار انصر ابدالی،جاوید بڈھانوی، چوہدری اظہر صادق، راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سردا رجاوید ایوب،چوہدری قاسم مجید، چوہدر ی عامر یاسین، جاوید بٹ، سید بازل علی نقوی، سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، عبدالماجدخان، اکمل سرگالہ،ظفر اقبال ملک، نثار انصر ابدالی،راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سردا رجاوید ایوب،چوہدری قاسم مجید، چوہدر ی عامر یاسین، جاوید بٹ، سید بازل علی نقوی، نبیلہ ایوب، بیگم امتیاز نسیم،سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی،محترمہ نورین عارف، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد،محترمہ تقدیس گیلانی،موجو دتھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر نعمان بٹ نے وزیراعظم کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور مشینری کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں