0

معاشی استحکام کا راستہ سیاسی استحکام ہے اور اس کے لیے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہی واحد راستہ ہے

بریڈفورڈ (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا راستہ سیاسی استحکام ہے اور اس کے لیے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہی واحد راستہ ہے الیکشن کمیشن چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبہ کے مطابق عام انتخابات کی واضح تاریخ کا اعلان کرے تاکہ عوام میں عام انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برمنگھم کی کشمیری کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہے اور سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے عام انتخابات کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ ایک منتخب حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تمام امیدوں اور تمناؤں کا مرکز و محور پاکستان ہے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ پاکستان کو دھشت گردی کا بھی سامنا ہے اور پاکستان دشمن قوتیں پاکستان اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے اس لیے بیرونی اور داخلی محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط و مستحکم منتخب حکومت ہی ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور تاریخ گواہ یے کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا انہوں نے کہا کہ ڈائس پورہ نے ہر مشکل وقت میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کا ہم اعتراف کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں