میرپور (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق برطانوی ممبران پارلیمنٹ شیڈو منسٹر ناز شاہ ایم پی، شیڈومنسٹر اینڈریو گووین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے اور تحریک حق خودارادیت جموں وکشمیر انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہم دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ بنگڑیلہ ویلفیئر کمیونٹی ہسپتال جس جدید طریقے سے عوام علاقہ کو طبی سہولیا ت فراہم کررہا ہے اس سے اہلیان علاقہ پوری طرح مطمئن ہیں اور ہسپتال انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانھوں نے اسلام گڑھ میں بنگڑیلہ کے مقام پر امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بنگڑیلہ کیمونٹی ہسپتال میں چیئر مین امید ویلفیئر ٹرسٹ سابق کونسلر بریڈ فورڈ راجہ مہربان حسین کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ سے امید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین راجہ مہربان حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے وفد نے بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور ان میں گہری دلچسپی لی اور ہسپتال میں جدید طب کی سہولتوں پر ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی،غریب اور نادار افراد کو مفت علاج معالجہ کی سہولتوں پر کمیونٹی ہسپتال کے چیئرمین اور انتظامیہ کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ شیڈو منسٹر ناز شاہ ایم پی، شیڈومنسٹر اینڈریو گووین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے اور تحریک حق خودارادیت جموں وکشمیر انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال علاقے کے نادار افراد کو صحت و صفائی کی جدید سہولتوں کی فراہمی ہمارے لیے باعث اطمینان ہے اور یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دے رہا ہے جو قابل ستائش ہے۔ وہ کیمونٹی ہسپتال میں ضروری طبی آلات کی فراہمی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کے 20کنال کے رقبے پر امید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین راجہ مہربان نے 20 کنال ذاتی ملکیتی زمین عطیہ کرکے تارکین وطن کی مدد سے ہسپتال کی تعمیر کی اب گزشتہ 04سالوں سے یہ جدید ہسپتال عوام کو جدید طبی سہولتیں، عاج معالجہ فراہم کررہا ہے۔انھوں نے جدید ہسپتال کی تعمیر پر اوورسیزکشمیریوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ اوورسیز جہاں ملکی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں وہاں ورفاعی اور فلا حی کاموں کے لیے مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کربھرپور اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جس کامنہ بولتاثبوت بنگڑیلہ ویلفیئرہسپتال ہے۔تقریب کے آخر میں چیئرمین حق خودارادیت جموں وکشمیر انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین نے 1ہزار برطانوی پاؤنڈ ہسپتال کے لیے عطیہ کیے۔
بعدازاں برطانوی وفد نے ڈسٹرکٹ کونسلرتوقیر نجیب ایڈووکیٹ کی طرف سے دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ تقریب سے شیڈو منسٹر ناز شاہ ایم پی، شیڈومنسٹر اینڈریو گووین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے اور تحریک حق خودارادیت جموں وکشمیر انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،چیئرمن ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،سابق امیدوار اسمبلی نذیر انقلابی،پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما چوہدری ظفر انوراور توقیر نجیب ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔
0