0

جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے گذشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس سماہنی کا دورہ کیا

سماہنی(بی بی سی)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے گذشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس سماہنی کا دورہ کیا، ججز صاحبان، ایڈیشنل بار کے وکلاء سے ملاقاتیں کیں جوڈیشل کمپلیکس سماہنی اور بار کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا اس موقع صدر بار راجہ نئیرالرحمن اور سینئر قانون دان راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا سماہنی میں ایڈیشنل عدالت کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر چیرمیئن یونین کونسل منانہ سرسالہ عبدالرحمان اور صحافیوں نے بھی چیف جسٹس سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے گاوں رملوہ میں راجہ بڈھے خان مرحوم کے فرزند راجہ ذوالفقار علی خان ،موضع قدرین میں چوہدری خضرالرحمان کے والد محترم کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں