0

رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے کی تکمیل کے لئے منصوبہ پر 95 فیصد کام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مکمل کرلیا ہے

اسلام گڑھ (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے کی تکمیل کے لئے منصوبہ پر 95 فیصد کام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مکمل کرلیا ہے یہ منصوبہ ضرور پایا تکمیل کو پہنچے گا۔میں اپنے والد ماجد کی 45 سالہ بلاتخصیص عوامی خدمت کے سفر پر گامزن ہوں میں لیڈر نہیں ایک کارکن کا بیٹا ہوں میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی اور حلقہ کے عوام سے ہے حلقہ کے جس فرد نے مجھے ووٹ دیئے اور جنھوں نے نہیں دیئے میں ان کا منتخب نمائندہ ہوں میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ہم بلدیاتی الیکشن میں اپنی برادری کے چیئرمین اور میئر بنا سکتے تھے لیکن یہ میری جماعت کے منشور کے خلاف تھا ہم نے میرٹ پر چیئرمین بنائے ہیں۔ہم برادریوں کی سیاست نہیں کرتے قبائل صرف پہچان کے لئے ہوتے ہیں،سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق دیئے جو کام کیے عملی جامع پہنایا۔حلقہ میں نوکریاں پڑھے لکھے بچے بچیوں کو میرٹ پر دیں گے باہر سے لاکر حلقہ میں بھرتیاں کسی صورت نہیں ہونے دونگا۔ موسمی پرندے خالی نمبرداری چمکانے میں لگے رہے ان کو حلقہ کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔پانچ ماہ حکومت میں ہوگے ہیں کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی اور نہ میرا ایسا مزاج ہے لیکن سابقہ دور میں جب میں اپوزیشن میں تھا تو میرے ووٹرز سپوٹرز ملازمین کے دوردراز تبادلہ جات کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔الیکشن دو فریقین میں ہوتا ہے لیکن نشانہ بچارے ووٹر بنتے ہیں ایسا میں نہ کرونگا اور نہ ہی ایسی سوچ پر سیاست کی جاسکتی ہے۔عوام کو خود کھوٹے کھرے کی پہنچان ہونی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عوامی اجتماع سے دیگر کئی مقررین بھی نے خطاب کیا۔قبل ازیں وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں ہار پہنائے گئے اور گل پاشی کی گی۔
وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہاکہ میری سیاسی تربیت پاکستان کے عظیم لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثار سپاہی سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کی ہے میں ان جیسا تو نہیں بن سکتا لیکن ان جیسے کام کرونگا تاکہ والد ماجد کے سیاست اور پارٹی کے لئے دی جانے والی خدمات پر کوئی داغ نہ لگنے پائے۔انہوں نے اپنے مخالفین سے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے سیاسی پرامن ماحول کا خیال رکھیں کراچی کی طرح گلیاں بند نہ کریں بھائی سے بھائی اور قبیلوں کوآپس میں لڑانے کی کوشش نہ کریں سیاست میں بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں۔میڈیا ریاست کا مضبوط ستون ہے وہ مثبت طریقے سے مسائل اورخرابیاں کی نشاندھی کرئے حکومت مثبت تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس سے اصلاح و احوال کے پہلو نکلتے ہیں۔انہوں نے اہلیان میرپور کی طرف سے اپنے حقوق کے لئے ہڑتال میں زمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ہڑتال کے دوران کوئی ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹنے دیا۔احتجاج کے باعث آپ کا مقدمہ لیکر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں لیکر گے اور ان کا موقف آپ نے سنا ہے کہ انہوں نے کیسے عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے بجلی پر لگے تمام اضافی ٹیکسز کو التواء میں رکھ دیا اور صارفین سے پرانے ٹیرف کے مطابق بجلی کے بلات وصول کرنے کے لئے محکمہ برقیات کو ہدایات دی ہیں۔یہ عملی کام ہیں جن پر عملدرآمد کیا گیا ہے یہ کوئی لالی پاپ والی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بطور منتخب ممبر میں نے اسمبلی میں حلقہ کے مسائل اٹھائے اور ہمیشہ بلاتخصیص عوامی خدمت کو جاری رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں