0

بھارتی سفارت کاروں کو کینیڈا سے نکالا جانا پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی تائید ہے

سٹوک آن ٹرینٹ(بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بھارت ایک دھشت گرد ملک ہے کینیڈا میں پردیپ سنگھ کا را کے ہاتھوں قتل اور سفارت کاروں کے روپ میں را کے ایجنٹوں کی سفارت خانوں میں تعیناتی بھارت کا وطیرہ رہا ہے بھارتی سفارت کاروں کو کینیڈا سے نکالا جانا پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی تائید ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک میں دھشت گردوں کے نیٹ ورک چلا رہا ہے اور کلبوشن یادو جیسے حاضر سروس آفیسر کا پکڑا جانا واضح ثبوت ہے اب کینیڈا میں واردات بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا غماز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر افسر شاہد بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ایسے دھشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے سے بین الاقوامی برادری کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کینیڈا کے دل ٹورنٹو میں ایک سکھ رہنما کا قتل کینیڈا سمیت بین الاقوامی برادری کو کھلا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کے جانب سے بھارتی سفارت کار کو کینیڈا سے نکالے جانے پر ایک جانب بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے تو دوسری جانب بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اور سکھ اپنی قومی آزادی کی پرامن جد وجہد کر رہےہیں اور اس جد وجہد کی وجہ سے بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حقیقت چھپانے سے بھی چھپتی نہیں ہے بھارت خود اپنے دام میں پھنستا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں