بھمبر(پی آئی ڈی کے مطابق امراض گردہ کی روک تھام کے لئے علماء کرام کاایک مشاورتی اجلاس ڈی ایچ کیو ہپستال میں قائم چنار فری ڈائیلائسز سنٹر میں ہوا ،جہاں ڈاکٹر شہزاد نیفرالوجسٹ نے علماء کرام کواس مرض کی وجوہات ،انسداد و آگاہی کےحوالے سے بریفنگ دی،صدر سنٹرچوہدری موسی جان،نائب صدرعتیق برسالوی،جنرل سیکرٹری راجہ التماس خان و دیگر انتظامیہ نے مجموعی معاملات پر بتایا،علماء کرام نے مریضوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور اس عزم کااظہارکیاکہ نماز کے اجتماعات میں عام شہریوں کو اس مرض سے بچاو کے حوالے سے ضرور آگاہی دی جائے گی۔
0