میرپور(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق آزادجموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ دو م سالانہ کمپوزٹ 2023 کے نتائج کی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر بریگیڈئر (ر)محمد یونس جاوید(ستارہ امتیاز) اور ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی تھے۔تقریب کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈپروفیسر نذر حسین چوہدری نے کی جبکہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کالجز قاری محمد مشتاق ملک نے امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ 2023 کے مجموعی نتائج کا اعلان کیا۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین چوہدری، سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر ساجد نور، ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن محمد رمضان چغتائی، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، آزادجموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے ممبر چوہدری خالد حسین کے علاوہ بورڈ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بورڈ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادجموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیی بورڈ میرپور نے ہمیشہ امتحانات کے رزلٹ کی تیاری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صاف شفاف اور میرٹ پر مبنی امتحانات میں ہمیشہ وہی طلباء و طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں جھنوں نے محنت کی ہوتی ہے۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کومبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ قوم کے معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا بنیادی رول ادا کریں گے۔تعلیمی ادارے کوالٹی آف ایجوکشن پر اپنی توجہ مزکور رکھیں تاکہ نئی نسل بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکے۔
0