0

مجسٹریٹ بھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت انسدادپولیومہم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بھمبر (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت انسدادپولیومہم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک مہم جاری رہے گی۔ڈی ایم مرزا ارشدمحمودجرال نے کہاکہ پولیس و انتظامیہ اس مہم کی کامیابی میں محکمہ صحت کا بھرپور تعاون کرے گی۔ایل او سی کے پاس بھی مہم کو کامیاب بنایاجائے گا،محکمہ صحت عامہ بھمبر کا کردارقابل ستائش ہے۔مہم کے لیے پلان آف ایکشن مرتب کردیاگیاہے،پولیس مجٹسٹریٹس کی تعیناتی ،عوامی آگاہی مہم،مساجد میں اعلانات علماء کرام کی طرف سے آگاہی،محکمہ تعلیم،آرمی پبلک سکولز میں بھی اس مہم کوکامیاب بنانےکے لئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ بھمبرڈاکٹرنعیم الزمان چوہدری نے پلان آف ایکشن دیا۔”ہیلتھ فار آل “کے حوالے سے پیغام میں ڈی ایچ او نے کہاکہ ہم پولیو فری ریاست کے لئے ہمیشہ کاوش جاری رکھیں گے۔ ایم ایس ڈاکٹرناصراقبال نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں پی ڈی ایس پی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص نصر،اے ڈی محمدعمر،ڈی ایس او ڈاکٹرعبدالمنان،ڈی آئی او عدنان مختار،معاون شماریات ظفرمحمود،اللہ دتہ،یو سی ایس پی محترمہ فریدہ خاتون،سمیت دیگر ہیلتھ حکام شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بھمبرڈی سی آفس میں ہونے والے اجلاس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت تحصیل مفتی حبیب اللہ نے حاصل کی،اجلاس میں ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹرنعیم الزمان چوہدری نےبریفنگ میں بتایاکہ پولیو مرض ایک خطرناک بیماری ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے،یہ جان لیوا بیماری ہے اور تمام عمرکی معذوری پیدا کرتی ہے، پولیو کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے آزادکشمیر میں ہر سال 5 سے6 قومی پولیو مہم ہوتی ہیں،اس سال قومی پولیو مہم کا دوسرا راؤنڈ مورخہ 02 تا 06 اکتوبر 2023 کو ہو رہا ہے آزا دکشمیر بھر میں سال 2000 کے بعد پولیو مہم کا کوئی کیس نہیں ہے ضلع بھمبر کی کل آبادی 467042 نفوش پر مشتمل ہے جس میں پا نچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 76656 ہے،پولیو مہم سے قبل سارے ضلع کی مکمل مائیکرو پلاننگ کی جاتی ہے اور ہر گھر اور ہر بچے تک رسائی کا مکمل پلان بنایا جاتا ہے،اور دوران مہم ان ٹیموں کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔اس مہم کے لیے ضلع بھمبر میں 312 موبائل ٹیمزتشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ان موبائل ٹیمزکے علاوہ محکمہ صحت عامہ کے 45مراکز صحت پر فکسڈ سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر قطرے پلائے جائیں گے،مذید براں ضلع ہذا کے داخلی اور خارجی راستوں بسوں کے اڈوں اور مختلف گزرگاہوں کے چوراہوں پر 24 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت عامہ کا عملہ پولیس کے عملے کے تعاون سے مسافر بچوں کو قطرے پلائے گا ان ٹیمز کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کی سربراہی میں 79 ایریا انچارجز اور 35 یونین کونسل سپروائزر بھی متعین کیے گئے ہیں تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انشاءاللہ اپ لوگوں کے تعاون سے اس قومی مہم کو مکمل کیا جائے گا اپ سے گزارش ہے کہ ملک عزیز سے پولیو جیسے موزی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں