0

سماہنی احمد سبحانی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تاجروں،وکلا،بلدیاتی نمائندگان،صحافیوں سمیت دیگر مکاتب فکر سے افراد شریک ہوئے

سماہنی (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق ایس ڈی ایم سماہنی احمد سبحانی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تاجروں،وکلا،بلدیاتی نمائندگان،صحافیوں سمیت دیگر مکاتب فکر سے افراد شریک ہوئے،اجلاس میں شرکاء نے اس عزم کااظہارکیاکہ امن وامان برقراررکھنے کے لیے متحد رہ کر جزوی طور پر پرامن احتجاج ہو گا،شرکاء نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی طرف سے حالیہ دنوں کشمیریوں کا مدلل انداز میں مقدمہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا،ایس ڈی ایم نے کہاکہ سماہنی کی عوام و تاجر نہایت پرامن اور وضع دار لوگ ہیں،دنیابھرمیں مہنگائی کے مسائل موجود ہیں،احتجاج سب کا بنیادی حق ہے تاہم تمام شہری ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔پولیس مجسٹریٹس ٹریفک سمیت تمام ادارہ جات فرائض سرانجام دیں گے ۔اجلاس میں تحصیلدار سماہنی محمد عثمان، ایڈیشنل ایس ایچ او سید افتخارحسین شاہ، نائب تحصیلدار صابر حسین، صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی عابد اسلم، چیئرمین ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ ذولقرنین خان ممبرز ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری جاوید اقبال، وحید اکرم ایڈووکیٹ، چودھری اصغر علی، فاروق عالم، صدر بار ایسوسی ایشن سماہنی راجہ نئیر الرحمان ایڈووکیٹ، چودھری شوکت کہالوی، وائس چیئرمین یونین کونسل چاہی گاہی فیضان خان کشمیری، صدرو انجمن تاجران سماہنی ،چوکی ،جنڈالہ پونا بازار اور میڈیا نمائندگان شریک ہوئے اجلاس میں احتجاجی مظاہروں کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء اجلاس میں نے کہا کہ بجلی بلوں کا مسئلہ اجتماعی مسئلہ ہے جس پر ریاست بھر میں پر امن احتجاج کیا جا رہا ہے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے اپنے منصب کا حق ادا کرتے ہوئے جس جرات کے ساتھ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز اور کاسٹ ریٹ پر بجلی کی فراہمی کا حکومت پاکستان کے سامنے مطالبہ پیش کیا وہ لائق تحسین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں