میرپور (بی بی سی)آزادکشمیر کے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ کوئی ملک اورمعاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اس حوالے سے آزادکشمیر میں معیاری اور با مقصد نظام تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت آزادکشمیر مزید اقدامات کررہی ہے۔ کالج انتظامیہ اور اساتذہ پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں وہ طلباء و طالبات کی کی تعلیم و تربیت، اخلاقی اقدار اور روایات سمیت ان کی ذہینی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ نئی نسل دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کے قابل ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈویژنل ڈائر یکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی سر براہی میں حکومت شعبہ تعلیم بالخصوص پبلک سیکٹر میں قائم سکولز و کالجز میں معیار تعلیم کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دورکروایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ معیار ی تعلیم کے بغیر نہ تو حکومت اور نہ ہی ریاست ترقی کر سکتی ہے چونکہ دنیا نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کر لی ہے اس کے مقابلے میں ہم بہت پیچھے ہیں جبکہ آزادکشمیر نے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنا تعلیمی نظام بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہو گا اس سلسلہ میں سکولز،کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔
0