0

محکمہ زراعت نے CABIکے تعاون سے آزادکشمیر میں گاجر بوٹی کے تدارک کے لیے Bio control Agentمتعارف کروا دیا

مظفرآباد (بی بی سی)محکمہ زراعت نے CABIکے تعاون سے آزادکشمیر میں گاجر بوٹی کے تدارک کے لیے Bio control Agentمتعارف کروا دیا۔محکمہ زراعت کے آفیسران واہلکاران کے لیے Centre for Agriculture and Biosciences internationalکی جانب سے دو روزہ تربیت کا انعقادExtnesion Services Management Academy (ESMA) گڑھی دوپٹہ میں کیا گیا۔ تربیت کا مقصد Data Managementاور اس کی Digitilizationتھا تاکہ حاصل کردہ ڈیٹاکو صحیح طور پر Analysisکے بعد محفوظ رکھا جا سکے۔ دو روزہ ٹریننگ میں محکمہ زراعت کے آفیسران، فیلڈ معاونین اورسٹینو گرافرز نے شرکت کی۔ ٹریننگ کے آخری روز سیکرٹری زراعت جاوید ایوب کی جانب سے شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت کا کہنا تھا کہ تربیت میں حاصل کردہ تمام تر معلومات اور علوم کو عملی طور پر اپنایا جائے تاکہ اس کا مقصد حاصل ہوسکے۔انھوں نے CABI کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں محکمہ زراعت اور CABIکے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پلانٹ کلینکس کے حوالے سے سیکرٹری حکومت کا کہنا تھا کہ ”سوموار میٹنگز“ کے ساتھ ساتھ پلانٹ کلینکس کا اہتمام بھی کیا جائے تاکہ زمینداران کو مزید سہولت مہیا ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ گاجر بوٹی انسانی صحت،جانوروں اور ماحول کے لیے ناسور بن چکی ہے۔ اس کے تدارک کے لیے لائحہ عمل تربیت دینا نہایت ضروری ہے۔ Insecticidesکا بے دریغ استعمال بھی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔ لہٰذا CABI کے تعاون سے آزادکشمیر میں گاجر بوٹی کے تدارک کے لیے Bio Control Agentجس کا نامListronotus Setosipennisہے متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے لیے CABI کے مشکور ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تجربہ کامیاب رہے گا اور اس سے گاجر بوٹی سے ہونے والے بے شمار نقصانات پر قابو پایا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں ESMAگڑھی دوپٹہ میں سیکرٹری زراعتنے گاجر بوٹی پر Stem borer weevilکو releaseکر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں