0

ہیں سارے ترانے وطن کے لئے،، ساجدہ سحر فیصل آباد

ساجدہ سحر
فیصل آباد
ہیں سارے ترانے وطن کے لئے
ہیں نغمے سہانے وطن کے لئے

ہیں یہ فوجی جواں جرات کے امیں
ہیں سارے دیوانے وطن کے لئے

جو ہیں شاعر ادیب تیرے سبھی
لکھیں سارے فسانے وطن کے لئے

اے قائد تری عظمت کو سلام
تیرے تھے نذرانے وطن کے لئے

اے پاک ارض وطن تو شاد رہے
سحر کے ملی ترانے وطن کے لئے

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں