0

پاکستان نے سویڈن میں تورات اوربائبل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت کر دی

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان نے سویڈن میں تورات اور بائبل کی سرعام بے حرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزادیٔ اظہار کی آڑ میں مذہبی منافرت کی جارحانہ کاروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امن کے مذہب کے طور پر اسلام تمام مذاہب، مقدس شخصیات اور مقدس صحیفوں کے احترام کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلامی اخلاق کے مطابق، پاکستان نے ہمیشہ مذاہب، عقائد اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ یک آواز ہو کر مذہبی منافرت کی ایسی تمام گھناؤنی کاروائیوں کی مذمت کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں