0

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جسٹس خواجہ محمد نسیم

اسلام آباد(بی بی سی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جسٹس خواجہ محمد نسیم سینئر جج سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر اور جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں عدلیہ کے معاملات سمیت عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کے جج صاحبان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں