0

ٹونگا جزائر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی

نکوالوفا ( آن لائن) ٹونگا جزائر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زلزلہ ٹونگا جزائر کے جنوبی علاقے میں آیا، شہریوں میں زلزلے کے سبب خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.4 اور اس کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں