نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک آپ فضائی سفر کے دوران جہاز کو لگنے والے ہچکولوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں تو آپ کو جہاز کے اگلے حصے میں سیٹ بک کروانی چاہیے۔ دی مرر کے مطابق ایک پائلٹ پیٹرک سمتھ نے بتایا ہے کہ جہاز میں لگنے والے جھٹکے اور ہچکولے پچھلی سیٹوں پر سب سے زیادہ محسوس ہوتے ہیں اور اگلے حصے کی سیٹوں پر سب سے کم۔ چنانچہ اگلی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کا سفر پیچھے بیٹھنے والوں کی نسبت خوشگوار رہتا ہے۔پیٹرک سمتھ کا کہنا تھا کہ فضائی عملے سے پوچھا جائے تو وہ ہمیشہ جہاز اگلے حصے میں سیٹ بک کروانے کی ہدایت کرتا ہے۔ جہاز کے اگلے حصے کی سیٹوں پر بیٹھنے کے اور بھی کئی فوائد ہیں۔ وہاں آپ کو کھانا بہترین ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ رقم کی بچت کرنا چاہتے ہیں تو درمیانی سیٹ بک کرائیں۔ یہ سب سے سستی ہوتی ہے۔پیٹرک سمتھ نے بتایا ہے کہ اگر آپ کی پرواز طویل ہے تو آپ کو سیٹ کے انتخاب میں زیادہ محتاط ہونا چاہیے کیونکہ جتنا طویل سفر ہو، سیٹ کی جہاز میں لوکیشن اتنی ہی اہم ہوتی ہے۔ جہاز کے اگلے حصے کی سیٹیں قدرے بڑی بھی ہوتی ہیں اور وہاں مسافروں کو عملے کی طرف سے سروس بھی بہتر مہیا کی جاتی ہے۔پیٹرک سمتھ نے بتایا ہے کہ اگر آپ کی پرواز طویل ہے تو آپ کو سیٹ کے انتخاب میں زیادہ محتاط ہونا چاہیے کیونکہ جتنا طویل سفر ہو، سیٹ کی جہاز میں لوکیشن اتنی ہی اہم ہوتی ہے۔ جہاز کے اگلے حصے کی سیٹیں قدرے بڑی بھی ہوتی ہیں اور وہاں مسافروں کو عملے کی طرف سے سروس بھی بہتر مہیا کی جاتی ہے۔
0